مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں ابطن کے مقام پر کل ہفتے کے روز دو گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں فلسطینی شہری اور اس کی ہمیشرہ جاں بحق ہوگئے۔
میڈیکل کے ذرائع کے مطابق 56 سالہ فلسطینی اور اس کی 43 سالہ بہن کو دو گروپوں کے درمیان لڑائی کےدوران گولیاں لگیں۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ادھر حیفا کے علاقے کریات حاییم میں ساحلی علاقے میں ایک کار پارکنگ میں ہونے والی لڑائی میں دو فلسطینی جوان زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ شمالی فلسطین کے اندرونی علاقوں میں رواں سال ہونے والے پُرتشدد واقعات میں اب تک 51 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔