اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنانی مفتی اعظم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ لبنان کے ممتازعالم دین اور الشیخ خلیل المیس اتوار کے روز خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ ان کی عمر80 سال تھی۔ وہ طویل عرصےسے علیل تھے۔
اسماعیل ھنیہ کی طرف سے لبنان کے مرحوم مفتی اعظم کے لواحقین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور مرحوم کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ الشیخ خلیل المیس کی وفات سے لبنانی قوم، عرب اقوام اور عالم اسلام ایک ممتازعالم دین سے محروم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مرحوم کی پوری زندگی دین اسلام کی خدمت اور قضیہ فلسطین کے دفاع میں گذری ہے۔ حماس کی قیادت ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔