جمعه 15/نوامبر/2024

مکانات مسماری کے خلاف فلسطینیوں کی سلوان میں نماز جمعہ

ہفتہ 7-اگست-2021

فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں سلوان کے مقام پربطن الھویٰ کالونی میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے مکانات مسماری کے خلاف بہ طور احتجاج جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔

فلسطینی شہریوں نے بطن الھویٰ میں مکانات مسماری کے خلاف بہ طور احتجاج کیمپ لگایا اور وہاں پرہی انہوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس  میں سلوان کے مقام پر فلسطینیوں کے 86 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کرانہیں مسمار کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

نماز جمعہ کے بعد بھی فلسطینیوں نے مکانات مسماری کے خلاف دھرنا جاری رکھا۔

شہریوں نے مکانات مسماری کی مذمت کی اورمکانات مسماری کو فلسطینیوں کو جبری طور پرالقدس سے بے دخل کرنے کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔

القدس میں فلسطینی دانشور زھیر الرجبی نے بتایا کہ بطن الھویٰ میں موجود فلسطینی اپنے مطالبے پر ثابت قدم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بطن الھویٰ میں مکانات کی مسماری کے خلاف ہرسطح پر احتجاج اور جدو جہد جاری رکھیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی