الخلیل میںفلسطینی محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کے نظامت کے مطابق کل تقریباً 30000 نمازیوںنے مسجد ابراہیمی میں رمضان کے بابرکت مہینے کے پہلے جمعہ کی نماز ادا کی۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ الخلیل کے ہزاروں شہری مسجد ابراہیمی میں نماز ادا کرنے کے لیے گئےتھے۔ نماز جمعہ سے قبل سرائیلی قابض فوج نے پرانے شہر کے داخلی راستوں پر اپنا فوجیپہرہ سخت کردیا تھا۔
انہی ذرائع نے مزیدکہا کہ قابض فوج نے تل رومیدہ کی طرف جانے والی فوجی چوکی کو نماز جمعہ کے بعد بندکر دیا اور شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹیں ڈالیں۔