جمعه 15/نوامبر/2024

نفتالی بینیٹ کے پاس غزہ کے مسئلے کا کوئی جادوئی حل نہیں: دانشور

منگل 24-اگست-2021

اسرائیلی تجزیہ کار ایوی اسخاروف نے کہا ہے غزہ کی سرحد کے قریب جو ہوا وہ ایک کلاسک مخمصہ ہے۔  "اسرائیل” نہیں جانتا کہ غزہ نامی "مشکل” مسئلے کے بارے میں کیا کرنا ہے۔

اسخاروف نے ’واللا‘ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  تحمل اور جواب نہ دینےکا یہ مطلب نہیں کہ  اسرائیل کے پاس دفاع کی قوت نہیں۔ دوسری طرف فوج کی طرف سے سخت ردعمل غزہ سے راکٹ فائر کی تجدید کا باعث بن سکتا ہے۔

ان کا خیال تھا کہ نئے میزائل لانچ کرنے کا مطلب لڑائی کے ایک نئے بیکار دور میں داخل ہونا ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ بات واضح ہے کہ بینیٹ اور ان کے وزیردفاع بینی گینٹز کی سربراہی والی اس حکومت کے پاس غزہ کی پٹی کہلانے والے اس "مشکل” مسئلے کا جادوئی حل نہیں ہے۔ ایسے ہی جیسے سابق وزیراعظم بنجمن نتین یاھو کے پاس اس کا کوئی حل نہیں تھا۔

مختصر لنک:

کاپی