جمعه 15/نوامبر/2024

طلبہ کے طویل احتجاج کے بعد کولمبیا یونیورسٹی کےچیئرپرسن مستعفی

جمعرات 15-اگست-2024

امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی چیئرپرسن نعمت شفیق نے کئی مہینوں تک اسرائیلکے خلاف اور غزہ کی حمایت میں طلباء کے مشتعل مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰدے دیا ہے۔

 

شفیق نے یونیورسٹیکی صدارت سنبھالنے کے صرف ایک سال بعد ہی استعفیٰ دے دیا جس کی وجہ قابض اسرائیلیریاست کے خلاف مسلسل مظاہرے اور سینکڑوں طلبہ کی گرفتاری ہے۔

 

الجزیرہ نیٹ نےرپورٹ کیا کہ نعمت شفیق نے عملے اور طالب علموں کو ایک ای میل میں کہا کہ "یہہنگامہ خیز دور تھا، کیونکہ ہمارے معاشرے میں نقطہ نظر کے فرق پر قابو پانا مشکلتھا۔ اس دور نے میرے خاندان پر منفی اثر ڈالا ہے‘۔

 

نعمت شفیق کو ساتاکتوبرکو غزہ پراسرائیلی جارحیت اور قابض فوج کی طرف سے پٹی میں معصوم فلسطینیوںکے قتل عام کے خلاف احتجاج روکنے میں ناکامی پر کئی مہینوں سے مستعفی ہونے کےمطالبات کا سامنا ہے۔

 

نعمت پر”سختغفلت” کا الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے کانگریس کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہاتھا کہ "دریا سے سمندر تک فلسطینآزاد ہوگا” کے نعرے یہود مخالف نہیں سمجھا جانا چاہئے۔

 

نیویارک پوسٹ کےمطابق نعمت شفیق کے ناقدین نے دعویٰ کیا کہ اس نے کیمپس کے احتجاج کو مناسب طریقےسے نہیں دبایا۔ ان کی نرمی کی وجہ سے مظاہرین نے احتجاج کے پہلے کے ہفتوں میں آئیویلیگ اسکول کے لان پر قبضہ کرلیا تھا۔

 

دھرنے کے خیموںکو منتشر کرنے سے انکار کرنے پرسیکڑوں طالب علموں کو خلاف ورزی کے الزام میںگرفتار کیا گیا تھا، لیکن مظاہرے اس وقت بڑھ گئے جب گزشتہ اپریل میں ایک ہجوم نے ہیملٹنہال کی تعلیمی عمارت پر قبضہ کر لیا۔

مختصر لنک:

کاپی