جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں صہیونی بلوائیوں کے حملوں میں ایک شہری شہید11 زخمی

جمعہ 16-اگست-2024

غرب اردن کےشمالی شہروں قلقیلیہ اور نابلس میں جمعرات کی شام یہودی بلوائیوں کے پرتشدد حملوںمیں ایک نوجوان شہید اور گیارہ شہری زخمی ہو گئے۔

 

یہودی شرپسندوںنے فلسطینی قصبے جیت پر دھاوا بولا اورا یک فلسطینی  نوجوان جس کی عمر بیس سال تھی کوگولیاں مار کرشہید کردیا۔

 

فلسطینی ہلالاحمر سوسائٹی نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ یہودی شرپسندوں کے حملوں میں نوجوان23 سالہ رشیدعبدالقادر سدا کو شدید زخمی حالت میں نابلس شہر کے رفیدیا ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

ہلال احمر نے بتایاکہ اس نے آباد کاروں اور قابض فورسز کے حملوں سے زخمی ہونے والے گیارہ فلسطینیوںکو طبی امداد فراہم کی۔ ان فلسطینیوں کو قلقیلیہ کے نواحی علاقے جیت اور نابلس کےحوارہ کے علاقے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

جمعرات کی شام100 سے زائد آباد کاروں نے جیت گاؤں پر حملہ کیا، نوجوان فلسطینیوں پر شدید فائرنگکی اور 4 مکانات اور 6 کاروں کو آگ لگا دی۔

 

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے رہ نما عبدالرحمن شدید نے کہا کہ جمعرات کی شام قلقیلیہ کے مشرق میںواقع گاؤں جیت پر مسلح آباد کاروں کی جارحیت اور اس کے ساتھ ہونے والی جلاؤ گھیراؤاور تشدد فلسطینیوں کو خوف زدہ کرنے اور فلسطینیوں کے خلاف منظم جنگی جرائم کاتسلسل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی