اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اور جماعت کے لبنان میں مندوب اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے معاہدے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
اسامہ حمدان نے ’درر‘ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں دشمن کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے کے لیے ہونے والی کوششوں کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مصر کی طرف سے بھی اسیران کی ڈیلنگ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے قیدیوں کی رہائی متعلق ڈیل کو باربار ناکام بنایا۔
اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ حماس اسیران کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔ ضرورت پڑی تو فلسطینی مجاھدین مزید صہیونیوں کو جنگی قیدی بنائیں گے تاکہ فلسطینی اسیران کی رہائی کو ممکن بنایا جا سکے۔