عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی سپاہی ابرا مینگسٹو کے اہل خانہ سے ملاقات کی تاہم اس ملاقات کی مزید تفصیل نہیں بیان کی گئی۔
عبرانی ویب سائٹ مفزک لائیو نے بتایا کہ قابض ریاست میں قیدیوں اور لاپتہ افراد کے معاملات کے کوآرڈینیٹر یارون بلم نے بھی اجلاس میں ملاقات میں شرکت کی۔
سائٹ کے مطابق بینیٹ نے مینگسٹو کے خاندان کو یقین دلایا کہ وہ غزہ میں گرفتاراسرائیلی فوجیوں کی واپسی کے لیے ذاتی طور پر پرعزم ہیں۔
سوموارکو بینیٹ نے مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے شرم الشیخ میں ملاقات کی۔ غزہ میں سیکیورٹی کے استحکام کو برقرار رکھنے اور قیدیوں اور لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل تلاش کرنے میں قاہرہ کے اہم کردار کی تعریف کی۔
غزہ کی پٹی میں حماس کی قید میں چاراسرائیلی ہیں جن میں تین فوجی شامل ہیں۔