جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کو امریکی کمپنی کی کرونا ویکسین کی تین لاکھ خوراکوں کی فراہمی

منگل 28-ستمبر-2021

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ امریکی فائزر ویکسین کی 300،000 خوراکیں غزہ کی پٹی کو بھیجی گئی ہیں۔ یہ خوراکیں حکومت کی جانب سے فائزر کی خریدی گئی مقدار کے ایک حصے کے طور پر غزہ کو بھیجی گئی ہیں۔
 
اتوار کو وزیر صحت می الکیلا نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ویکسین کی کھیپ غزہ کی پٹی کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔ اس میں ویکسین کے لیے دس لاکھ خصوصی سرنجیں بھی شامل ہیں۔
 
الکیلہ نے وضاحت کی کہ فائزر سے حکومت کی طرف سے خریدی گئی 40 لاکھ خوراکوں میں سے 20 لاکھ خوراکیں وزارت صحت تک پہنچیں۔ باقی مقدار اس سال کے اختتام سے پہلے پہنچ جائے گی۔
 
انہوں نے بتایا کہ وزارت صحت کے مراکز میں فی الحال دستیاب ویکسین کا غزہ کی پٹی کے حصے کی پانچ لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ویکسین لگائے گئے افراد کی تعداد 1،362،184 افراد ہے۔ ہم اب تک ہدف کا 45.2 فیصد حاصل کر پائے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی