جمعه 15/نوامبر/2024

بعض مزید عرب ممالک کے ساتھ بھی در پردہ تعلقات ہیں:لبید

جمعرات 7-اکتوبر-2021

قابض اسرئیل کے وزیر خارجہ یائیر لبید نے دعوی کیا کہ "تل ابیب” کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کرنے کے عمل میں ہے مگر انہیں ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا جس طرح امریکا کی معاونت سے اسرائیل نے بحرین ، مراکش اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں اس طرح متعدد دوسرے ملکوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔

شمالی امریکا کی یہودی فیڈریشنوں کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسٹر لبید نے کہا کہ ہم ان ممالک کے ساتھ نارملائزیشن معاہدوں پر دستخط کرنے کے عمل میں ہیں جو میں ابھی ظاہر نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدمات بحرین ، مراکش اور متحدہ عرب امارات کی طرز پر امریکا کے تعاون سے کیے جا رہے ہیں اور حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جسط طرح ہم نے  مذکورہ عرب ملکوں کے ساتھ حالیہ عرصے میں اپنے سفارت خانے قائم کیے ہیں۔ اسی طرح بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ بھی تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

لبید نے گذشتہ ہفتے ایک صہیونی وزیر کےطورپر بحرین کا پہلا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی ملاقات کی۔پچھلے سال15 ستمبر کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی اور موجودگی میں  متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی