فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے مندوبین نے ترکی کے پراسیکیوٹر جنرل کے پاس ایک درخواست دائر کی ہے جس میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت سے متاثرہ بچوں اور خواتین کی وکالت کرتے ہوئے صہیونی لیڈروں کے خلاف مقدمات قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صہیونی ریاست مخالف رابطہ گروپ کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک پراسیکیوٹر جنرل نے اسرائیلی لیڈرشپ کے خلاف مقدمات کی درخواست منظور کرلی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ رابطہ گروپ میں اسرائیل سے نارملائزیشن مزاحمت گروپ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ سول سوسائٹی کی تنظیمیں بھی اس کی حمایت کررہے ہیں۔ ترک میڈیا نے اس پیش رفت کو بھی غیرمعمولی کوریج دی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی ریاست روزانہ کی بنیاد پر نہتے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے مطابق صہیونی ریاست کو جرائم میں مزید حوصلہ مل رہا ہے۔