اُردنی پارلیمنٹ کی فلسطین کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اعلان بالفورکی آڑ میں فلسطینی قوم کے وطن پر ڈاکہ ڈالا گیا اور عصر حاضرکے ایک سنگین جرم کی بنیاد رکھی گئی۔ یہ ایسا جرم تھا جو مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔
اردنی پارلیمانی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اعلان بالفور کو جاری ہوئے104 سال ہوگئے ہیں۔ یہ ایک منحوس اعلان تھا جس میں ایک ایسی قوم کو وطن کا حق دیا گیا جو حق نہیں رکھتی۔ اس کی آڑ میں اسرائیلی ریاست کا قیام عمل میں لایا گیا اور ارض فلسطین پرصہیونی ریاست کا جبر مسلط کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قضیہ فلسطین ، القدس اور اسلامی اور مسیحی مقدسات اس وقت گھناؤنی سازشوں کا شکار ہیں۔ مگر فلسطین، القدس، اسلامی مقدسات اور مسحی مقدس مقامات کی اہمیت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔
بیان میں فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کو اپنے حقوق کے حصول کا حق حاصل ہے۔