جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی جانب سے عباس-گینتز ملاقات کی مذمت

جمعرات 30-دسمبر-2021

تحریک حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمودعباس کی جانب سے اسرائیل کے وزیر جنگ بینی گینتز کے ساتھ ملاقات سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مغربی کنارے میں نوجوانوں کے انتفاضہ سے غداری قرار دیا ہے۔

حماس کی جانب سے  جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ محمود عباس نے گینتز سے ملاقات سے قبل یہودی آبادکاروں کی جانب سے مغربی کنارے کے فلسطینی شہریوں پر بڑھتے مظالم کو مد نظر نہیں رکھا ۔بیان میں تمام فلسطینیوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایسے رویے کی کھل  کر مذمت کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ محمود عباس کی جانب سے اس طرح کا رویہ فلسطینی حلقوں میں خلش کو مزید بڑھا دے گا جس کے سبب اندرونی مخاصمتوں کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔

 الفتح کے  سینئر عہدیدار حسین الشیخ نے محمود عباس اور بینی گینتز میں ملاقات کی تصدیق کی۔

 عبرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے، سلامتی کے تسلسل، حملوں اور تشدد کے خاتمےکے لئے تبادلہ خیال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی