جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی برادری کا غزہ سے آکسیجن پرعاید پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

پیر 24-جنوری-2022

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں غزہ کے علاقے کواسپتالوں کے لیے آکسیجن کی فراہمی روکنے پر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کے عہدیداروں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں کا ایندھن اور آکسیجن روک کرسیکڑوں مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی مجرمانہ پالیسی اختیار کی ہے۔

پریس کانفرنس میں فلسطینی وزارت صحت نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی ادارہ صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر غزہ کے اسپتالوں کو آکسیجن کی سپلائی یقینی بنانے کے لیے دباؤ ڈالیں تاکہ غزہ کی پٹی میں خطرے سے دوچار مریضوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ فلسطینی حکام اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی اور ہر دروازہ کھٹکھٹائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی کو کئی ماہ سے آکسیجن کی فراہمی معطل ہے اور بار بار کے مطالبات کے باوجود اسپتالوں کو آکسیجن کے سیلنڈر فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی