جمعه 02/می/2025

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، درجنوں مزدوروں سمیت کئی فلسطینی گرفتار

منگل 25-جنوری-2022

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی مزدوروں سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر تلاشی کے دورا ن عکر مہ کنعان اور قصی صلاح خلیلیہ کو حراست میں لے لیا۔

ادھر الخلیل میں تلاشی کے دوران عاصم الیاس ابو عیشہ، ،معلم زاید اسماعیل العواود کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ شہر سے دیوار فاصل کو عبور کرنے والے فلسطینی مزدروں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے سال 2021ء کے 1300 بچوں اور 184 خواتین سمیت 8 ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

مختصر لنک:

کاپی