بدھ کو جاری ہونے والی ماہانہ رپورٹ میں صحافیوں کی معاونت کمیٹی نے گذشتہ جنوری میں فلسطینی علاقوں میں میڈیا کی آزادیوں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے 46 خلاف ورزیوں کا اندراج کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں جن خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں گرفتاریاں، بھتہ خوری، براہ راست فیلڈ حملہ سے لے کر ہدف بنانے کی دیگر اقسام کی کارروائیاں شامل ہیں۔
رپورٹ میں قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں چار صحافیوں کی گرفتاری اور حراست کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔ گرفتار صحافیوں میں یاسر العقبی، محمود عبدالغنی، فوٹوگرافر لیث جعار اور فیحاء خنفرکے نام شامل ہیں۔
قابض حکام نے صحافی یوسف فواضلا اور صحافی یزن ابو صلاح کے خلاف گزشتہ ماہ لگاتار دو بار عدالتی اجلاس کی وضاحت کیے بغیر انتظامی حراست کا حکم بھی جاری کیا اور صحافی عاصم الشنار کو چھ ماہ کے لیے حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا۔
رپورٹ میں مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں گھروں کو مسمار کرنے اور مغربی کنارے میں مارچ اور تقریبات کی کوریج کے دوران، قابض افواج اور آباد کاروں کی طرف سے صحافیوں کے 17 حملوں، زخمیوں اور نشانہ بنائے جانے کے واقعات کی نشاندہی کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض افواج نے آباد کاروں کے ساتھ مل کر 18 صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکا اور مارچ اور تقریبات کی کوریج کرنے پر پابندی لگائی۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ صحافی احمد ابو صبیح کے گھر پر دھاوا بولنا، چھاپہ مارنا، توڑ پھوڑ، تلاشی لینے اور اس کے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔ ایک اور کیس میں صحافیوں ریما العملہ اور نجوان السمری کو دھمکیاں دی گئیں۔