جمعه 02/می/2025

بیت المقدس میں چھاپہ مار مہم ، 6 فلسطینی اغوا

جمعہ 11-فروری-2022

 اسرائیلی قابض سپاہ نے بڑے پیمانے پر چھاپے مارتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ سے 6 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔

پانچ نوجوانوں کو مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے حزما، جبکہ ایک کو رام اللہ کے قصبہ عابود سے حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی سپاہ کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ کے کئی علاقوں میں خوف و ہراس کے سائے پھیلائے جا رہے ہیں۔

ایک سال کے دوران میں 8 ہزار فلسطینی پابندِ سلاسل کیے گئے جن میں 1300 کم عمر بچے اور 184 خواتین شامل ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی