جمعه 15/نوامبر/2024

یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر امریکی اور برطانوی طیاروں کی بمباری

جمعرات 22-اگست-2024

یمنی مزاحمتیجماعت انصار اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے مغربی یمن کے ساحلی صوبے حدیدہپر تین فضائی حملے کیے ہیں۔

 

انصاراللہ کی طرفسے جاری ایک بیان”المسیرہ” چینل نے رپورٹ کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ "امریکیاور برطانوی جارحیت نے حدیدہ کے الصلیف گورنریر کو تین فضائی حملوں سے نشانہ بنایا”۔

 

چینل نے ان حملوںکے نتائج کے بارے میں اضافی تفصیلات فراہمنہیں کیں اور امریکہ یا برطانیہ کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

 

حدیدہ کو یمنیگورنریوں میں سے ایک انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ ایک بینالاقوامی ہوائی اڈہ اور تین اہم بندرگاہوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ اس کے ساتھ ایکطویل ساحلی پٹی بھی ہے۔

 

سات اکتوبر 2023ءسے جاری اسرائیلی جنگ کے تناظر میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پریمنکےانصاراللہ گروپ نے گذشتہ نومبر سے بحیرہ احمر میں اسرائیلی کارگو جہازوں یا انسے منسلک افراد کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی