پنج شنبه 12/دسامبر/2024

انصاراللہ نےامریکی مارگرایا، واشنگٹن نے دومیزائل سسٹم کو تباہ کر دیے

منگل 10-ستمبر-2024

یمن کی مزاحمتیتنظیم ’انصار اللہ‘ نے منگل کواعلان کیا کہ اس نے ایک امریکی ڈرون کو مار گرایاہے، جب کہ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے انصاراللہ کے دو میزائل سسٹم کو تباہ کر دیاہے۔

 

انصاراللہ کے فوجیترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ وہ شمالی یمن میں صعدہ گورنری میں ایک امریکی ایم کیوطیارے کو مار گرانے میں کامیاب ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ 72 گھنٹوں میں دوسراواقعہ ہے۔

 

دوسری جانب امریکیسینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ اس نے حوثی گروپ کے دو میزائلسسٹم اوراپنے زیرکنٹرول علاقوں میں ایک سپورٹ وہیکل کو تباہ کیا ہے۔

 

 

سینٹ کام نے ’ایکس‘پلیٹ فارم پر ایک بیان میں مزید کہا کہ اس نے بحیرہ احمر کے علاقے میں حوثی ڈرونکو بھی تباہ کر دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہنظام امریکہ، اتحادی افواج  اور خطے میںتجارتی جہازوں کے لیے ایک انتہائی خطرے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

 

نومبرسے یمنی مسلح افواج قابض اسرائیلی ریاست سےمنسلک بحری جہازوں کے خلاف تقریباً روزانہ حملےکر رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی