جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا جنین میں نہتے فلسطینیوں پر حملہ، ایک شہید،10 زخمی

اتوار 10-اپریل-2022

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ایک پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرکے ایک شہری کو شہید اور 10 کو زخمی کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے دھاوے کے بعد ایک شہری کی لاش جنین کے سرکاری اسپتال لائی گئی۔ اس کے سر اور سینے میں گولیاں ماری گئی تھیں۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں زخمی ہونے والے 10 فلسطینیوں کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ ان میں سے دو کے پیٹ میں گولیاں لگی ہیں جب کہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے سرایا القدس کے ایک فیلڈ کمانڈراحمد السعدی کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

جنین بریگیڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھات لگا کر قابض فوج پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئےجب کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کے فیلڈ کمانڈر احمد السعدی شہید ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی