الخلیل سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو منگل کی صبح غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع عسقلان میں اسرائیلی پولیس نے گولی مار کر شہید کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 40 سالہ فلسطینی شہری نے شہادت سے قبل ایک اسرائیلی افسر کو چاقو مارا تھا۔
ذرائع کے مطابق شہری کی مشکوک حرکات پر تفتیش کی جا رہی تھی کہ اس نے چاقو نکال لیا اور پولیس افسر پر حملہ کر دیا۔
بتایا گیا کہ اچانک حملے کے جواب میں پولیس افسر نے گولی چلا کر شہری کو ہلاک کر دیا۔ پولیس افسر کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دورانِ تفتیش فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا
منگل 12-اپریل-2022
مختصر لنک: