جمعه 15/نوامبر/2024

نصار اللہ کا بحری جہازوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا اعلان

جمعہ 11-اکتوبر-2024

لبنان کی انصار اللہ فورسزکے ترجمان یحیٰی سریع نے اعلان کیاہے کہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر اور بحر ہند میں دو فوجی کارروائیاں کیں ہیںجس میں امریکی تیل بردار جہاز اولمپک اسپرٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

 

جمعرات کی شام ایک ٹیلی ویژن بیان میں سریع نے کہا کہ بحیرہاحمر میں جہاز کو 11 بیلسٹک میزائلوں اور دو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا جس سےجہازوں کو براہ راست نقصان پہنچا۔

 

انہوں نے نشاندہی کی کہ پہلا آپریشن میزائل فورس بغیر پائلٹایئر فورس اور بحری افواج نے مشترکہ طور پر کیا اور دوسرا آپریشن میزائل فورس نے ایکپروں والے میزائل سے کیا جس نے (ST.JOHN) ) جہاز کو بحر ہند میں نشانہ بنایا۔

 

یحییٰ السریع نے تصدیق کی کہ جہازوں کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس کی ملکیتوالی کمپنی نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کی خلافورزی کی تھی۔

 

انصار اللہ کے فوجی ترجمان نے زور دے کر کہا ہے کہ "یمنکی مسلح افواج اسرائیلی دشمن پر بحری ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ بحریکارروائیوں کے اعلان کردہ علاقے میں اپنی کارروائیاں اس وقت تک بند نہیں کریں گے،جب تک غزہ اور لبنان میں صہیونی جارحیت بند نہیں ہو جاتی۔

مختصر لنک:

کاپی