پنج شنبه 12/دسامبر/2024

اسرائیلی شپنگ کمپنیاں چالاکی سے دھوکہ دینےکی کوشش کررہی ہیں:یمن

پیر 4-نومبر-2024

یمن کی انصار اللہ مزاحمتی فورسز سے وابستہ یمنی مسلح افواجکے ترجمان یحیی سریع نے بعض بحری جہازوں اور کمپنیوں پر یمن کی طرف سے اٹھائے گئے”تعزیتی اقدامات” کے دوران قابض اسرائیلی میری ٹائم شپنگ میں کام کرنےوالی کمپنیوں کی "دھوکہ” دہی کا انکشاف کیا۔

 

سریع نے اتوار کے روز ایک ویڈیو پریس  بیان کہا کہ انٹیلی جنس معلومات اس بات کی تصدیقکرتی ہیں کہ اسرائیلی دشمن سے منسلک میری ٹائم شپنگ میں کام کرنے والی بہت سی کمپنیاںاپنے اثاثے بیچنے اور اپنی املاک کو جہاز رانی اور بحری نقل و حمل کے جہازوں سےمنتقل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ اس طرح وہ دوسری کمپنیوں یا انہیں دوسری پارٹیوںکے ناموں سے رجسٹر کرکے دھوکہ دہی کررہی ہیں۔

 

 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ "ہماری افواج اسرائیلی دشمنجہازوں کی ملکیت یا جھنڈے میں کسی قسم کی تبدیلی کو خاطر میں نہیں لائیں گی اورتمام متعلقہ فریقوں کو ان کمپنیوں یا جہازوں کے ساتھ لین دین کے خلاف خبردار کریںگی”۔

 

 

یمنی افواج کے ترجمان نےکہا کہ یہ کمپنیاں "سزا کی زدمیں ہیں اور ان پر یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کے علاقے کو عبور کرنے سے منع کیاگیا ہے جن کی سابقہ بیانات میں وضاحت کی گئی ہے”۔

 

 

انہوںنے کہا کہ یمنی فورسز قابض اسرائیل پر بحری ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسسے منسلک یا اس کی طرف جانے والے تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ "یہ محاصرہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک جارحیت بند نہیں ہو جاتی، غزہکی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا اور لبنان کے خلاف جارحیت بند نہیں ہو جاتی”۔

مختصر لنک:

کاپی