فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کوگولی مار کر شہید کردیا۔
ادھر بیت المقدسمیں قلندیہ کیمپ میں ایک فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جبکہ شمالی مقبوضہمغربی کنارے میں نابلس میں بلاطہ اور عسکر کیمپوں میں قابض فورسز کے ساتھ مزاحمتکاروں کی جھڑپیں ہوئیں۔
ایک فلسطینی جس کیشناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے کو قابض فوج نے رام اللہ کے شمال میں واقع عوفرہبستی کے داخلی دروازے پر گولی مار کر شہید کیا۔ قابض فوج نے الزام لگایا کہفلسطینی نے اپنی گاڑی سے فوجیوں کو کچلنےکی کوشش کی تھی۔
ایک ویڈیو کلپ میںیہودی بستی کے دروازے پر قابض پولیس کی گاڑی سے فلسطینی گاڑی کے تصادم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس واقعے میں قابض فوجیز یا اسکے آباد کاروں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
دوسری جانب القدسشہر کے شمال مشرق میں واقع قلندیہ کیمپ میں ہفتے کی صبح قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگسے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کو قلندیہ کیمپ کےوسط میں بازار کے محلے میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اسے ہسپتال منتقلکیا گیا۔