قابض اسرائیلیفوج نے مسلسل 28ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے جس میں دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ سمیتملک کے کئی دوسرے مقامات پر فضائی اور زمینی حملے کیے گئے ہیں۔
لبنانی وزارت صحتنے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی تعداد 2448ہو گئی ہے جبکہ آٹھ اکتوبر 2023ء سے کل ہفتہ تک 11471 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے ایکمختصر بیان میں کہا کہ جمعرات اور جمعہ کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 36 شہریشہید اور 204 زخمی ہوئے۔
اتوار کے روز قابضاسرائیلی کے طیاروں نے بیروت کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی مقامات پر بمباری کی۔
قابض فوج نے جنوبیمضافات میں حارہ حریک اور بیروت کے علاقے میں متعدد عمارتوں کو خالی کرنے کیوارننگ جاری کی تھی۔
کل ہفتے کے روز قابضاسرائیلی فوج کے طیاروں نے جنوبی اور مشرقی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافات میںمتعدد شہروں اور قصبوں پر حملے کیے تھے۔
لبنانی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ اسرائیلی چھاپوں نے جنوبی لبنان کے قصبوں عیتا الشعب، الضہیرہ،العدیسہ، الشہبیہ، صدیقین، کبریخہ، رشقانیہ، بفلیح، دیبال، طائررفہ، شریفہ اور جعبہکو نشانہ بنایا۔
میڈیا ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی بمباری میں جنوبی لبنان کے قصبوں خیام، رمیا اور براشیت کو صبحکے وقت نشانہ بنایا گیا، جب کہ قابض توپ خانے نے کفر شعبا قصبے پر بمباری کی۔
اسرائیلی بمباریمیں مشرقی لبنان کے شہر بقاع میں انصار، بدائی، النبی شیت، الخضر، سرین اور بعلبککے قصبوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب لبنانیحزب اللہ نے اسرائیلی قابض فوجوں، بستیوں اور مقبوضہ شہروں کے خلاف اپنی کارروائیاںجاری رکھتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے براہ راست اپنے اہداف کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔