جمعه 15/نوامبر/2024

القسام کا غزہ میں نتساریم پر قابض افواج پر خودکش ڈرون حملہ

پیر 4-نومبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نےاتوار کی شام اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں قائم صہیونی فوج کے نام نہاد "نتساریم‘کے محور میں دشمن کی ایک فوجی چوکی پرنشانہ بنایا ہے۔ یہاں پر موجود قابض فوج غزہ شہر اور اس کے شمال کو وسطی علاقے اورجنوبی غزہ کی پٹی سے الگ کرتا ہے۔ قابض فوج کو ایک خود کش ڈرون سے نشانہ بنایاگیا۔

 

دوسری جانب "اسلامی جہاد” کے عسکری ونگ القدس بریگیڈزنے اعلان کیا کہ اس کے مجاھدین نے "قابض ریاست کے ڈرونز کا کنٹرول حاصل کر لیاجو غزہ شہر کے آسمانوں میں انٹیلی جنس مشنز انجام دینے کے لیے استعمال کیا جا رہاتھا‘‘۔

 

دوسری طرف نام نہاد "نیشنل انشورنس انسٹی ٹیوشن”نے کہا کہ سات اکتوبر 2023ء کو طوفان الاقصیٰ آپریشن اور اس کےبعد ہونے والی جنگ کے بعد سے (اسرائیلی) ہلاکتوں کی کل تعداد 1802 تک پہنچ گئیہے۔

 

قابض اسرائیلی فوج جسے امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل ہے مسلسلدوسرے سال بھی غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

اس جارحیت کے نتیجے میں اب تک تقریباً 145446 فلسطینی شہیداور زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔ 10000 سے زیادہ لاپتہ ہوئےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی