عراق میں اسلامیمزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ اور لبنان دونوں کے لیے جاری امدادی کارروائیوںکے ایک حصے کے طور پر شمالی اسرائیل میں دوسری بار ڈرون کے ذریعے ایک اہم ہدف پربمباری کی ہے۔
عراقی اسلامی مزاحمتنے ایک بیان میں کہا کہ وہ صہیونیوں کے مضبوط قلعوں کو مسمار کرنا جاری رکھیں گےاور دشمن کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیں گے۔
دوسری طرف قابضفوج نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق آنے والے ایک ڈرون کے نتیجے خطرے کے سائرن بجائےگئے۔
قابض فوج نے کہاکہ آج اس نے لبنان اور مشرق سے اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) کی طرف لانچ کیے گئے چارڈرونزکو روک دیا۔
ایک ماہ قبل عراقسے لانچ کیے گئے ایک ڈرون نے مقبوضہ شامی گولان کے شمال میں قابض فوج کے ایک اڈےکو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے تھے۔