جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں اور قابض فوج کی فلسطینی املاک پرحملوں کی تفصیلات

ہفتہ 4-جون-2022

مئی 2022 میں سیٹلمنٹ اینڈ وال ریزسٹنس کمیشن نے قابض اسرائیلی افواج کی طرف سے کی جانے والی کل 6107 خلاف ورزیوں کی  نشاندہی کی جن میں شہریوں، املاک، زمین اور قدرتی وسائل کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ نوآبادیاتی توسیع کے نئے منصوبوں کی منظوری اور شہریوں کی زمینوں پر نئی نوآبادیاتی چوکیاں تعمیر کی گئیں۔ .

کمیشن نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں وضاحت کی ہے کہ ان حملوں میں جنین، رام اللہ، نابلس اور بیت لحم کی گورنریوں میں نوفلسطینی شہید ہوئے۔ آباد کاروں نے 133 حملے کیے، جن میں سب سے نمایاں طور پر نابلس شہر میں مقام یوسف کے علاقے پر دھاوا بولنا اور سپرے کرنا تھا۔ ان میں سے ایک گروہ نے نابلس میں مسعودیہ چوکی پر سپاہیوں کے سامنے جبع گاؤں سے تعلق رکھنے والے دو ماہ کے بچے  کے چہرے پر گیس کا اسپرے کیا۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ املاک اور اراضی پر حملوں کی تعداد 186 ہے جن میں مکانات مسماری کے 42 واقعات ، توڑ پھوڑ کے 73 واقعات اور  جائیدادوں پر قبضے کے 24 واقعات شامل ہیں۔  زرعی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات اس کے علاوہ ہیں۔

سیٹلمنٹ اینڈ وال ریزسٹنس کمیشن کی ٹیموں نے گذشتہ مئی میں فلسطینی شہریوں کی اراضی اور املاک کو متاثر کرنے والے حملوں کے 202 کیسز ریکارڈ کیے۔ جن میں 155 دونم اراضی پر اسرائیلی حکام اور یہودی آباد کاروں کا ناجائز قبضہ شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کے واقعات کے ساتھ قیمتی درختوں کی کٹائی اور ان اکھاڑ کا عمل بھی جاری ہے۔ گذشتہ ماہ صہیونی حکام اور یہودی آباد کاروں نے فلسطینی علاقوں میں 577 قیمتی اور پھل دار پودے تلف کیے۔

مختصر لنک:

کاپی