جمعه 15/نوامبر/2024

امریکی بینڈ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، تل ابیب میں کنسرٹ منسوخ

جمعہ 10-جون-2022

امریکا کے مشہور راک بینڈ (Big Thief) نے مقبوضہ فلسطین کے مغرب میں تل ابیب میں دو کنسرٹ منسوخ کر دیے۔  یہ پیش رفت فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر سامنے آئی ہے۔

بینڈ نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائیل میں کوئی پرفارمنس نہیں کرے گا۔

گروپ نے ” اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور فلسطینی عوام پر منظم جبر کی طرف توجہ دلائی۔

انہوں نے کہا کہ اس یقین کے باوجود کہ موسیقی ایک علاج ہو سکتی ہے، بینڈ کو اب احساس ہوا ہے کہ اسرائیل میں محفل موسیقی سے فلسطینی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ بینڈ آزاد اور خود مختار طریقے سے کام کرتا ہے۔ یہ نیویارک میں بہت مقبول ہے۔ اس نے اپنا پہلا البم 2016 میں ریلیز کیا اور بہت سے ایوارڈز جیتے۔

مختصر لنک:

کاپی