انسانی حقوق کیتنظیموں نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام غزہ کی پٹی سے سینکڑوں شہداء کے علاوہفلسطین کے دوسرے علاقوں سے 552 شہداء کی لاشیں قبضے میں لے رکھی ہیں جنہیں ’نمبرزقبرستان‘ میں 256 شہداء کی لاشیں شامل ہیں۔
یہ بات آج منگلکو فلسطینی کلب برائے اسیران، فلسطینی اسیران ومحررین کمیشن، ضمیر فاؤنڈیشن فار ہیومنرائٹس اور شہداء کی لاشوں کی بازیابی کی قومی مہم کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیانمیں سامنے آئی ہے۔
اداروں نے وضاحتکی کہ جن شہداء کی میتوں کو حراست میں لیا گیا ان کی تعداد 552 تک پہنچ گئی ہے۔
سال 2015ء کے بعد صہیونیفوج نے القدس اور غرب اردن سے اب تک 296 شہداء کی لاشوں کو قبضے میں لیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کیتنظیموں نے بتایا کہ کہ قبضے میں میں لی گئی لاشوں میں 9 خواتین کے علاوہ 18 سال سے کم عمر32 بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ بچے 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے 5 شہداءاور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے 6 شہداء شامل ہیں۔