چهارشنبه 04/دسامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ سے گرفتار فلسطینی شہید کر دیے

اتوار 10-نومبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنےغزہ کی پٹی سے تین قیدیوں کو اس کے حراستی مراکز سے رہائی کے فوراً بعد قتلکردیا۔

 

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے تین زیر حراست افراد کو شمالی غزہ کی پٹی میں واقع”زکیم” فوجی اڈے کے گیٹ کے ذریعے ان کے حراستی مراکز سے رہا کرنے کے بعدسمندر میں الخالدی مسجد کے قریب ڈرون سے بمباری کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔

 

 

انہوں نے مزیدکہا کہ تینوں شہداء کی لاشوں کو غزہ کے الشفا میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا گیا ہے۔شہداء میں عمر رسیدہ علی اور نادی معروف اور نوجوان حمزہ الحتو شامل ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق ان تینوں کو گذشتہ اکتوبرکی پانچ تاریخکو شمالی غزہ کی پٹی پراسرائیلی جارحیت کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی