قابض صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ اتوار کے روز پانچ میزائل مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں اسدود شہر کے قریب گرے۔
عبرانیچینل 13 نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے حالیہ بمباری میں کم از کم پانچ راکٹ اسدود شہر پرداغے۔ یہ علاقہ غزہ کی پٹی سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
عبرانیمیڈیا کے مطابق اسدود کے قریب گان یاونی کے علاقے میں راکٹ گرنے کے بعد اٹھنے والےدھوئیں کو دیکھا گیا ہے۔
انہوںنے اسرائیلی آرمی ریڈیو پر اطلاع دی اسدود کے علاقے میں گرنے والے راکٹ جنوبی غزہکی پٹی سے داغے گئے اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ راکٹ ایک ایسے علاقے سے داغےگئے، جہاں قابض فوج گھس رہی تھی۔
کل ہفتےکو رفح میں قابض افواج کی دراندازی کے مقامات میں سے غزہ کی پٹی کے آس پاس کی بستیوںپر راکٹ داغے گئے تھے۔
خیالرہے کہ غزہ کی پٹی پر مسلط اسرائیلیجارحیت اور جنگ کے دس ماہ بعد بھی غزہ سے اسرائیلی بستیوں پر راکٹ حملے حیران کناوراسرائیلی فوج کے منہ پر طمانچہ ہیں۔