قابض صہیونی فوج نے ہفتے کے روز فلسطینیوں کی ہفتہ وار ریلی پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں کی 18 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران ریلی کے شرکا کو منتشر کرنےکے لیے ان پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی وقت کے مطابق عصر کے بعد کفر قدوم میں مسجد عمر بن خطاب سے فلسطینیوں نے ایک احتجاجی جلوس نکالا۔ فلسطینیوں نے ٹائر جلا کر سڑک بند کردی۔ قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔
مقامی عوامی مزاحمتی رابطہ کمیٹی کے رکن نے بتایا کہ قابض فوج نے کفر قدوم قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے مظاہرین کو احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے تحریک انتفاضہ اقصیٰ کے بعد سنہ 2003ء میں کفر قدم کی ایک اہم شاہراہ فلسطینیوں کی آمد ورفت کے لیے بند کردی تھی۔ فلسطینی شہری سنہ 2011ء سے سڑک کھلوانے کے لیے ہفتہ وار مظاہرے کرتے ہیں۔