اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نےترکیہ کے ممتاز عالم دین، دانشور اور مبلغ محمود آفندی کی وفات پر برادر جمہوریہ ترکیہ، صدرجمہوریہ، حکومت اور عوام اور عالم اسلام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ علامہ محمود آفندی جمعرات کی شب استنبول میں انتقال کر گئے تھے۔
حماس جمعرات کو ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جب ہم ترکیہ کے ممتاز عالم دین علامہ آفندی کی رحلت پر سوگ منا رہے ہیں۔ مرحوم کی ملت اسلامیہ اور اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے زندگی بھر فلسطینی قوم، القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے آواز بلند کی۔
حماس نے مرحوم ترک عالم دین کی وفات پر ان کے خاندان سے بھی تعزیت کی۔ مرحوم کی مغفرت، بلندری درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم علامہ آفندی نے اپنےشاگردوں کو ہمیشہ ثابت قدمی اور اسلام سے محبت کی تلقین اور ترغیب دی۔
تحریک نے اللہ تعالیٰ سے شیخ آفندی کی رحمت اور مغفرت کا مطالبہ کیا، انہیں صالحین میں قبول کرنے اور ان کے اہل خانہ، ترکی اور عالم اسلام میں مقیم طلباء اور محبت کرنے والوں کو صبر و استقامت کی ترغیب دی۔