کل ہفتے کے روز خلیجی ریاست بحرین کی ایک تنظیم جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی مخالفت میں سرگرم ہے نے ایک سیاحتی کمپنی کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
’سوسائٹی اگینسٹ نارملائزیشن‘ نے بحرینی عوام سے ملک میں ایک سیاحتی کمپنی کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جس کی ایک برانچ اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت "تل ابیب”۔ میں قائم ہے۔ یہ تنظیم صہیونی ریاست کے سیاحتی ٹور کو فروغ دینے کے لیے کام کررہی ہے۔
بحرینی سوسائٹی نے اپنے ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "سیاحتی پورٹل کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے اور فلسطینیوں کے خلاف جرم” جیسے دوروں میں شرکت کا وعدہ کیا۔
اس نے وضاحت کی کہ یہ دورے ایک ایسی سرمایہ کاری ہیں جو بنیادی انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے پر مبنی نسل پرست ریاست کی معیشت میں حصہ ڈالتی ہے۔
بحرینی سوسائٹی اگینسٹ نارملائزیشن کا مقصد "اسرائیل” کی مخالفت اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرنا ہے۔