چهارشنبه 30/آوریل/2025

خربہ ابزیق بستی پر قابض فوج کا دھاوا، بڑے پیمانے پر تباہی

پیر 27-جون-2022

اسرائیلی قابض فوج نے پیر کی صبح شمالی طوباس میں خربہ ابزیق بستی پر دھاوا بول دیا اور اس کے گھروں اور عمارتوں کو تباہ کر دیا۔

ابزیق ویلج  کونسل کے سربراہ عبدالمجید خضیرات نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے بستی پر دھاوا بولا اور خیموں اور زیرِ تعمیر عمارات کو گرانا شروع کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج  نے بستی کی ہر چیز بشمول ویلج کونسل ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال ہونے والےدفتر، رہائشی خیمے، مویشیوں کے شیڈ، درخت اور پانی کی ٹینک تک کو نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی