شنبه 16/نوامبر/2024

’حماس نے علیل اسرائیلی قیدی کی ویڈیو بنانے میں سخت احتیاط برتی‘

بدھ 29-جون-2022

اسرائیل کے ایکموقر عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے غزہ کی پٹی میں گی قیدی بنائےاسرائیلی فوجی ہشامالسید کو القسام کی طرف سے نشر کی گئی ویڈیو کا تفصیلی تجزیہ کرنے کے بعد کہا ہےکہ حماس نے گرفتار اسرائیلیوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کےمطابق حماس نے اسرائیلی فوجی کی بستر علالت پر جو وڈیو جاری کی ہے اس سے ظاہر ہوتاہے کہ حماس کی طرف سے جنگی قیدیوں کے تحفظ کے لیے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔ویڈیو کے دوران بھی یہ کوشش کی گئی ہے کہ کوئی بھی حساس واقعہ پیش نہ آئے اوراسرائیلی فوجیوں کی موجودگی کی سکیورٹی لیک نہ ہو۔

اخبار کے نامہنگارایلیور لیوی نے کہا کہ ویڈیو کو پکڑنے کے ذمہ داروں نے اس کی حراست کی جگہ کے بارےمیں کوئی سگنل نہیں دیا یہ اس لیے کیا گیا تاکہ فوجی کے ٹھکانے کے معاملے میںاحتیاط برتی جائے۔

بیمار اسرائیلیفوجی کی حالت کے بارے میں نشر کردہ کلپ کے ساتھ حال ہی میں قطر میں نشر ہونے والیایک دستاویزی فلم کے کچھ حصے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

لیوی نے کہا کہ حماسنے ویڈیو کی تیاری کی تاریخ ثابت کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، ساتھ ہی ایسے حفاظتیاقدامات کیے ہیں جو ویڈیو کے ذریعے کسی بھی اہم حفاظتی معلومات حاصل کرنے کے موقع کوروکتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کیکہ فلم کاری ہوئی اور اس کے پس منظر میں اس ہفتے قطر میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ حماساس جگہ کی تشخیص کے امکانات کو روکنے کے لیے ویڈیو سے آڈیو ہٹانے میں دلچسپی رکھتیتھی چاہے وہ موقع کمزور ہی کیوں نہ ہو۔

مختصر لنک:

کاپی