فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) نے انکشاف کیا ہےکہ اسرائیلی جیلوں میں قید چھ فلسطینی قیدیوں میں ایک سال سے بھی کم عرصے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
اسرائیلی جیلوں میں ان قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جنہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ پی پی ایس نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2021 ءسے جون 2022 ءکے درمیان کینسر کے چھ کیس رپورٹ ہوئے۔
کینسر میں مبتلا چھ فلسطینیوں میں ناصر ابو حمید، ایاد نظیر عمر، جمال عمرو، محمود ابو وردہ، موسیٰ صوفان اور شادی غوادرہ شامل ہیں۔
اسرائیلی جیلوں میں مختلف ٹیومر میں مبتلا فلسطینی قیدیوں کی کل تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔
اس وقت 600 بیمار قیدی ہیں جن میں 200 دائمی امراض کا شکار ہیں۔
1967 ءسے اب تک قید و بند کی صعوبتیں اٹھاتے شہادت پانے والے قیدیوں کی تعداد 227 ہو گئی ہے۔ ان میں 72 ایسے قیدی بھی تھےجو دانستہ طبی غفلت کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 4600 فلسطینی نظر بند ہیں جن میں 31 خواتین، 172 بچے اور 682 انتظامی قیدی ہیں۔