عبرانی نیوز ویب سائٹ "واللا” نے اطلاعدی ہے کہ روسی حکومت نے ماسکو میں کام کرنے والی یہودی ایجنسی کو اپنا کام ختم کرنےکے لیے کہا ہے، جو کہ 30 سال میں اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے۔
ویب سائٹ نے کہا کہ روسی انتظامیہ کے اہلکاروں نےماسکو میں یہودی ایجنسی کو ایک سرکاری خط بھیجا ہے جس میں روس کے تمام خطوں میں اسکی سرگرمیاں روکنے کی ضرورت بتائی گئی ہے۔
دریں اثنا یہودی ایجنسی نے اس خبر کی صداقت کی تصدیقنہیں کی۔ اس سلسلے میں روسی حکومت کے ساتھ رابطے اور بات چیت کے چینل کے وجود کی طرفاشارہ کیا۔
اگر یہ خبر درست ہے تو 30 سالوں میں یہ پہلا موقعہو گا کہ روس نے روس سے اسرائیل میں یہودیوں کی امیگریشن کو مربوط کرنے کی ذمہ داریہودی ایجنسی کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے۔
اسرائیلی وزیر برائے امیگریشن کے حوالے سے بتایاگیا کہ روسی وزارت انصاف نے یہودی ایجنسی کی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئےاسرائیلی وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روسی حکومت کے ساتھ مسئلے کے حل کے لیے کامکریں۔