پنج شنبه 12/دسامبر/2024

’اپنی پناہ گاہیں تیار کرلو‘ ایرانی ڈرون مہاجر10 کی ماسکو میں نمائش

منگل 13-اگست-2024

ایران نے روس میںایک دفاعی نمائش میں اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والےمہاجر10 ڈرون کی نمائش کرتے ہوئے غاصب صہیونیوں کو سخت پیغام دیا ہے۔

 

امریکہ کی طرف سےتہران پر ماسکو اسلحہ فراہم کرنے کے الزامامات کے بعد ایران نے ماسکو میں اس ڈرونکی نمائش کی ہے۔ امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران روس کو سینکڑوں بیلسٹک میزائلفراہم کرنے کی تیاری کررہا ہے جنہیں ماسکو یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال کرے گا۔

 

اسلامی جمہوریہ ایرانکی نیوز ایجنسی ’ارنا‘ نے کہا ہے کہ تہران نے روسی دارالحکومت کے باہر پیٹریاٹپارک میں پیر سے بدھ تک جاری رہنے والے فوجی تکنیکی فورم میں جدید ترین طیاروں کینمائش کی۔

 

نمائش میں شاملڈرون طیاروں کا ایک ویڈیو کلپ اور دیگرفوجی سازوسامان کے ساتھ دکھایا گیا، جس میں عبرانی اور فارسی میں لکھے الفاظکامطلب ہے "اپنی پناہ گاہیں تیارکرلو”۔

 

ایرانی پریسرپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کی رینج 2000 کلومیٹرہے اور یہ 24 گھنٹے تک پروازکر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کا پے لوڈ 300 کلوگرام تک پہنچ سکتا ہے، جوپہلے جاری کردہ ورژن "مہاجر 6” سے طاقت میں دوگنا ہے۔

 

گذشتہ سال اگست میںایران نے ’مہاجر10‘ڈرون طیارے کی تفصیلات شائعکرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ڈرون پرواز حداور طویل مدت کے ساتھ ساتھ بڑے پے لوڈ کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔

 

یہ رپورٹ ایک ایسےوقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ 31 جولائی کو ایرانی دارالحکومت میں اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس’ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد تہران کی طرفسے اسرائیل کے خلاف ردعمل کے امکانات سے الرٹ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی