مغربی کنارے اور مقبوضہبیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے خلافمزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔
ایک اعداد و شمار کے مطابق پچھلے24 گھنٹوں کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی 7 کارروائیوں میں فائرنگ، آباد کاروں کے حملوںکا جواب دینے اور الگ الگ علاقوں میں تصادم کے واقعات رونما ہوئے۔
مقبوضہ بیت المقدسکے شمال میں واقع "بیت آریہ” بستی کے قریب پتھراؤ سے ایک یہودی آبادکار خاتون زخمی ہو گئی۔
منگل کی سہ پہر مزاحمتی جنگجوؤں نےالخلیل کے شمال مشرق میں واقع "خارصینا” بستی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگکی۔
رام اللہ کے شمالمشرق میں واقع قصبے ترمسعیا میں شہریوں نے آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کیا۔ رام اللہکے شمال مشرق میں واقع المغیر گاؤں میں آباد کاروں کے حملوں کے خلاف فلسطینیوں نےاحتجاجی جلوس نکالا جب کہ قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرطاقت کا استعمال کیا۔
الخلیل میں”بنی حیفر” بستی کے قریب قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔