جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں کرونا کی پانچویں لہر

جمعہ 15-جولائی-2022

گنجان آباد فلسطینی شہر غزہ میں کورونا کی پانچویں لہر شروع ہو گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کی پانچویں لہر ‘بی اے فائیو’ کے نام سے سامنے آئی ہے۔

وزارت نے جاری کردہ ایک بیان میں شہریوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ اس ‘بی اے فائیو’  نامی کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی کوشش کے طور پر ویکسین اور بوسٹر لگوانا ضروری ہے۔

تاہم وزارت صحت کی طرف سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ اس وائرس سے پہلی والی کورونا لہروں کے مقابلے میں کم لوگ متاثر ہوں گے اور اتنے کورونا کیسز سامنے نہیں آئیں گے جتنے کہ پہلے آچکے ہیں۔

اس کے باوجود ‘ بی اے فائیو ‘ کا  پھیلاو روکنے اور اس کی زد میں آنے سے بچنے کے لیے وزارت نے شہریوں کو ماسک کے  استعمال، ہجوم سے دور رہنے ، سماجی فاصلے کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

نیز اپیل کی ہے کہ  جن لوگوں نے ابھی  تک ویکسین نہیں لگوائی  وہ  فوری طور پر ویکسین  لگوائیں اور جو ویکسین کے عمل سے گذر چکے ہیں وہ بوسٹر لگوائیں۔

مختصر لنک:

کاپی