منگل کی سہ پہر اسرائیلی بحریہ کی کشتیوں نے شمالی غزہ کی پٹیکے سمندر میں ماہی گیری کی کشتیوں کا تعاقب کیا۔
ماہی گیروں کی یونین کی کمیٹی نے کہا کہ اسرائیلی بندوق برداروںنے سمندر میں چلنے والی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے واضح کیا کہ کشتیوں نے ہیویمشین گن فائر اور آنسو گیس کے کنستروں سے ماہی گیروں کی کشتیوں کو نشانہ بنایا جس سےماہی گیروں کو زبردستی سمندر چھوڑنا پڑا۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی بحریہ روزانہ غزہ کی پٹی کے سمندر میںماہی گیروں کو نشانہ بناتی ہے۔