مقبوضہ مغربیکنارے کے شمال میں واقع جنین شہرمیں دو گاڑیوں اور شہریوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلیقابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں چار شہری شہید اور دیگر زخمی ہوگئے-
اس واقعے کےبعد گذشتہ رات سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور مغربی کنارے میں فلسطینیشہداء کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ شہداء میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
فلسطینی ہلالاحمر سوسائٹی نے اعلان کیا کہ اس کے عملےنے 5 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی وصول کیےہیں جب کہ 3 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا ہے۔زخمیوں میں سے ایک کی حالتنازک ہے۔
ادھر قابض فوج کے طیاروںنے جنین کے مشرقی محلے میں دو گاڑیوں پر بمباری کی۔
انہوں نے کہا کہاسرائیلی قابض فوج نے ایمبولینسوں کو جنین کے مشرقی محلے میں ہدف کے مقام تکپہنچنے سے روکنے کے لیے ان پر براہ راست گولیاں برسائیں اور بعد میں انہیں پہنچنےکی اجازت دی۔
وزارت صحت نےنوجوان احمد حسام الدین کامل السعدی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ السعدی کو جنین کےمشرقی محلے میں ایک گاڑی پر بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔