قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسط میں واقع ایک عمارت کو فضائی حملے کانشانہ بنایا ، جس کےنتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 10 افراد شہید جبکہ افراد زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں اسلامی جہاد کے ایک کمانڈربھی شامل ہیں۔غزہ کی وزارت صحت نے حالیہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک بچی اور خاتونسمیت فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک کمانڈر تیسیر الجعبری کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور مزید بتایا ہے کہ حملےمیں 10 افراد شہید جبکہ افراد زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے مزید واضح کیا کہ زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال مننقلکر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قابضاسرائیلی فوج نے غزہ کے وسط میں واقع ایک ٹاور میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدسبریگیڈ کےکمانڈر تیسیر الجعبری کے اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کمانڈرشہید ہو گئے۔غزہ کے دیگر مقامات پر بھی دھماکوںکی آوازیں سنی گئیں.
جمعہ کی شام قابح صیہونی فوج نے کئی دنوں کی تیاریوں اور جارحیت کی دھمکیوںکے بعد غزہ کی پٹی کے الگ الگ مقامات پر بڑے پیمانے پر جارحیت کی۔غزہ میں وزارت صحت نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں میںایک 5 سالہ بچی اور 23 سالہ خاتون سمیت 10 شہریوں کی شہادت اور 65 دیگر کے زخمی ہونےکی تصدیق کی ہے۔
وزارت صحت نے غزہ کی پٹی کے تمام اسپتالوں اور ایمبولینس اسٹیشنوں کوالرٹ کردیا ہے۔
جمعے کی شام قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے الگ الگ علاقوںپر نئے حملے شروع کیے تھے۔قابض فوج نے اپنے ترجمان کے ذریعے پٹی میں "اسلامی جہاد” تحریککے ٹھکانوں پر نئے سرے سےحملوں کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی جہاد نےجماعت کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے کمانڈر تیسیرجعبری کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
تحریک اور اس کے عسکری بازو، "القدس بریگیڈز” نے عظیم جہادیرہنما، تیسیر الجعبری، "ابو محمود” کو کھو دیا ہے۔ وہ غزہ شہر میں قابض صہیونی فوج کے وحشیانہ حملے میں شہیدہوگئے۔
اسلامی جہاد موومنٹ نے کہا ہے دشمن ہمارے لوگوں کو نشانہ بنا کر جنگ شروعکرنا چاہتا ہے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنا اور اپنے لوگوں کا دفاع کریں۔
اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے "اسرائیل”دشمن نے غزہ میں مزاحمت کے خلاف جنگ شروع کی اور ایک نیا جرم کیا۔ اسے اس کی قیمت چکاناہوگی اور اس جنگ کی تمام تر ذمہ داری صہیونی دشمن پر عاید ہوتی ہے۔