جمعه 15/نوامبر/2024

جنین میں جھڑپیں اور قابض فوج کی دوسرے شہروں میں تلاشی

ہفتہ 31-اگست-2024

قابض اسرائیلی فوجنے فلسطینی مغربی کنارے کے کئی شہروں پر دھاوا بول دیا اور گھرگھر تلاشی کے دوراندرجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ کئی شہروں میں جھڑپیں ہوئیں۔

 

 

بلڈوزر سمیت فوجیگاڑیوں نے جنین کیمپ پر دھاوا بول دیا جبکہ درجنوں اسرائیلی پیادہ فوجی کیمپ کے مضافاتمیں تعینات کیے گئے ہیں۔

 

مقامی ذرائع نے بتایاکہ قابض فوج نے جنین کیمپ سے متصل جابریات محلے میں فلسطینی شہریوں کے گھروں کو دھماکہخیز مواد سے اڑا دیا۔

 

دریں اثنا اسلامیجہاد  کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے جنین بریگیڈنے کہا ہے کہ اس کے مجاھدین الجابریت اسٹریٹ کے اطراف میں ایک فوجی گاڑی میں پہلے سےتیار شدہ دھماکہ خیز ڈیوائس کو اڑا دینے میں کامیاب ہو گئے، جس  کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمیہوگئے۔

 

 

القدس کی جنین بٹالیننے مزید کہا کہ مزاحمت کاروں نے حیفا، ناصرہ، نابلس اور جنین کیمپ کے آس پاس کے علاقوںمیں قابض فوج کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔

 

 

اسی دوران فلسطینیمزاحمت کاروں  اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیںہوئیں جنہوں نے جنین کے مغرب میں واقع کفر دان قصبے پر دھاوا بول دیا۔

 

اسی تناظر میں قابضفوج کے دستوں نے فوجی گاڑیوں کی مدد سے طولکرم شہر پر دھاوا بولا، کئی گلیوں اور محلوںمیں کومبنگ آپریشن کیا اور پھر نور شمس کیمپ تک گھروں کی تلاشی لی۔

 

 

قابض اسرائیلی فوجنے کئی گاڑیوں کے ساتھ الخلیل شہر پر بھی دھاوا بول دیا اور کئی محلوں میں تلاشیکے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

 

 

ذرائع نے بتایاکہ قابض فوج نے شہر اور اس کے مضافات میں کئی فوجی چوکیاں قائم کیں اور اس کا سخت فوجیمحاصرہ کر لیا۔

 

 

قابض اسرائیلی فوجنے قلقیلیہ کے مشرق میں واقع قصبے حجہ پر بھی دھاوا بول دیا اور متعدد علاقوں میں کومبنگآپریشن کیا۔

 

 

بیت المقدس شہر میںقابض اسرائیلی فوج نے شہر کے جنوب میں الخضر قصبے پر دھاوا بول دیا۔

 

ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ قابض فوج کے ایک دستے نے”عقبہ حسنہ” کے داخلی راستے سے الخضر پر دھاوا بولا اور گھر گھر تلاشیلی۔

مختصر لنک:

کاپی