جمعه 15/نوامبر/2024

حماس اور اسلامی جہاد موومنٹ کے رہنماوں کا باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بدھ 10-اگست-2022

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطین اسلامک  جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ کو فون کر کے غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کے بارے میں باہم  تبادلہ خیال کیا ہے۔  حماس سربراہ  نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اپنی جنگی یلغار اور بمباری کے باجود فلسطینی عوام کے حوصلے اور عزم آزادی کو کمزور نہیں کر سکا ہے۔

دونوں فلسطینی رہنماوں نے باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ نیز اس بات پر بھی  زور دیا گیا ہے کہ ہمیں مزاحمت کے میدان میں متحد ہو کر ہی آگے بڑھا جائے گا۔  دونوں فلسطینی قائدین  نے اس موقع پر فلسطینی عوام کی استقامت اور مزاحمتی جذبے کی تعریف کی۔ جو انہوں نے اسرائیلی قابض فوج کی جنگی جارحیت کے دوران دکھایا۔

فون کال کے دوران اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں گروپوں کی قیادت کی مشترکہ میٹنگ بلائی جائے گی جس میں سیاسی پیش رفت کے علاوہ فلسطینیوں کی مزاحمت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ تعاون کو بڑھانے کے نکات پر غور ہو سکے۔ 

 

مختصر لنک:

کاپی