پنج شنبه 06/فوریه/2025

القدس بریگیڈز کا جبالیہ میں ایک مکان میں چھپے اسرائیلی فوجیوں پرمہلک حملہ

اتوار 5-جنوری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز غزہ کی پٹی کے علاقے جبالیہ میں ایک مکان میں چھپے اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

القدس بریگیڈز نے اس حملے کے ایسے مناظر نشر کیے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ اس کے مجاھدین نے ایک گھر پر بم حملہ کیا جہاں اسرائیلی فوجی موجود تھے۔ یہ حملہ  جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں السیکہ کے علاقے میں کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

بریگیڈز نے تصدیق کی کہ یہ آپریشن الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے تعاون سے کیا گیا۔

القدس بریگیڈزکی طرف سے جاری مناظر الجزیرہ ٹی وی پر نشر کیے گئے ہیں۔ ان  مناظر میں قابض اسرائیلی فوج 155 کیلیبر ہووٹزر شیل کے ساتھ ایک گھر کو بوبی ٹریپ کرنے کا آپریشن کیا۔

القدس بریگیڈز نے ویڈیو کلپ میں متعدد قابض اسرائیلی فوجیوں کے بوبی ٹریپ مکان میں داخل ہونے اور پھر فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے گھر کو بوبی ٹریپ کرنے کے عمل کو دستاویزی شکل دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مزاحمت کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میں حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے دوران اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں تقریباً روزانہ ہی حملے کیے جا رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی