فلسطین کے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض افواجاور آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گذشتہ چوبیسگھنٹوں کے دوران فلسطینیوں نے 41 مقامات پر یہودی آباد کاروں اور قابض فوج کے خلاف مزاحمتی حملے کیے۔
ہوا۔مغربی کنارے اور القدس کے الگ الگ علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دورانمزاحمت کی 41 کارروائیاں دیکھنے میں آئیں، جن میں خاص طور پر فائرنگ کے تین حملے اورایک بستی بم حملہ جب کہ متعدد پٹرول بمحملے کیےگئے۔
مزاحمت کاروں نے رام اللہ کے علاقے بیرزیت میں قابض فوج کی ایک فوجی چوکیکو نشانہ بنایا اور القدس میں قلندیا چوکی پر قابض فوج اور جنین میں الجلمہ فوجی چوکیپر قابض فوج پر فائرنگ کی۔نابلس کے جنوب میں واقع بستی "یتزہار” کے قریب فلسطینیوںکی سنگ باری سے ایک آباد کار زخمی ہو گیا
مزاحمتی نوجوانوں نے پٹرول بمسے بیت لحم میں بیطار الیت بستی اور جبوت کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اندونوں مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان، شعفاط مہاجر کیمپ، قلندیہ چوکی، عناتا، العیسویہاور الطور محلوں میں تصادم کے واقعات اور 30 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران نوجوانوںنے قابض فورسز اور آباد کاروں پر پتھراؤ کیا۔